Monday 9 July 2012

اذیت

اذِیّت

کتنے چہرے
دن بھر دھوکا دیتے ہیں
کتنی آنکھیں
دن بھر دھوکا کھاتی ہیں
کتنے دل
ہر روز نئی ویرانی سے
بھر جاتے ہیں
مر جاتے ہیں
لیکن تُو
سب کچھ دیکھتا رہتا ہے، خاموشی سے

فرحت عباس شاہ

No comments:

Post a Comment