Wednesday 4 July 2012

خوشی کے وقت بھی تجھ کو ملال کیسا ہے

خوشی کے وقت بھی تجھ کو ملال کیسا ہے؟
عروجِ حُسن میں نقشِ کمال کیسا ہے؟
جو ایک دُوجے کو چاہیں تو کیوں نہ اپنا لیں
یہ دِل سے پُوچھ کے بتلا خیال کیسا ہے؟
نہیں جو آنے کے سب ان کی راہ تکتے ہیں
یہ انتظار کا سحرش وبال کیسا ہے؟
ہے جس کے ساتھ جُڑے اِک ہزار اِک خدشے
وہ ہجر کیسا ہے حامدؔ وصال کیسا ہے؟

ابرار حامد

No comments:

Post a Comment