Wednesday 9 May 2018

بک گئی دیوار تو پھر در کا سودا کر دیا

بِک گئی دیوار تو پھر دَر کا سودا کر دیا
رفتہ رفتہ اس نے سارے گھر کا سودا کر دیا
اپنے اپنے نام کی باہر لگا کر تختیاں
باغیوں نے شہر کے اندر کا سودا کر دیا
خیمۂ دشمن میں اپنی جاں بخشی کے لیے
اک سپہ سالار نے لشکر کا سودا کر دیا
آشیانے ہی کے اندر بد گماں صیاد نے
طائرِ کمسن کے بال و پر کا سودا کر دیا
پہلے تو مفرور کو جائے اماں دی، اور پھر
قافلے والوں نے اس کے سر کا سودا کر دیا

رفیق سندیلوی

No comments:

Post a Comment