صفحات

Saturday, 11 January 2014

فیصلہ: تمہارے غم کی ڈلی اٹھا کر

فیصلہ

تمہارے غم کی ڈَلی اُٹھا کر
زباں پہ رکھ لی ہے دیکھو میں نے 
میں قطرہ قطرہ ہی جی رہا ہوں 
پِگھل پِگھل کر گَلے سے اُترے گا آخری قطرہ دَرد کا جب 
میں سانس کی آخری گِرہ کو بھی کھول دوں گا 
کہ دَرد ہی دَرد کی مُجھے تو 
دوا ملی اپنی زندگی سے

گلزار

No comments:

Post a Comment