صفحات

Wednesday, 1 January 2014

اک ان کہی سی بجھارت ہے کیا کیا جائے

اِک ان کہی سی بُجھارت ہے کیا کِیا جائے
پھر اس کا حل بھی شرارت ہے کیا کِیا جائے
کبھی کتاب کی صورت اسے پڑھا، تو کُھلا
وہ حرف حرف عبارت ہے کیا کِیا جائے
بنے بغیر تو ہم ٹُوٹ بھی نہیں سکتے
کھنڈر سے پہلے عمارت ہے کیا کِیا جائے
یہاں ہماری ریاضت بھی رائگاں ٹھہری
یہ عہد، عہدِ تجارت ہے کیا کِیا جائے
وہ ایک رُخ جو نظر کی بساط ہی میں نہیں
وہی تو وجہِ زیارت ہے کیا کِیا جائے
کہاں تراب، کہاں اس پری جمال کا عشق
یہ دوستوں کی شرارت ہے کیا کِیا جائے

عطا تراب

No comments:

Post a Comment