صفحات

Saturday, 15 November 2014

خواب میں نے تمہیں خواب میں دیکھا ہے

خواب

میں نے تمہیں خواب میں دیکھا ہے 
اور تم سے ملا ہوں 
ایک دکھ دینے والے خواب میں 
پھر بھی مجھے لگا میں بیدار ہو گیا ہوں 
کسی گہری اور دھند آلود نیند سے 
میری غمزدہ بیداری مجھے حیرت سے تکنے لگی 
اور میں تمہیں تکنے لگا
تم مجھے ویسے نہیں لگے 
جیسے تم ہو
میں نے تمہیں ایسا دیکھا
جیسے میرے دل میں تھا
ایک دکھ دینے والے خواب میں اور کیا دیکھا جا سکتا ہے 
وہی ناں! جو سچ نہیں ہوتا
میں نے سوچا
مجھے سو جانا چاہیے 
میں نے خواب کو لپیٹا اور تکیہ بنا کے 
احتیاط کے ساتھ بستر کے نیچے رکھ لیا 

فرحت عباس شاہ

No comments:

Post a Comment