رنگِ وحشت سے نہ ادراک سے وابستہ ہے
عاشقی اب ہمی عشاق سے وابستہ ہے
یہ تو اندر کا کرشمہ ہے جو ہو جاتا ہے
کب فقیری کسی پوشاک سے وابستہ ہے
سانس رکتی ہے نہ زخموں کو شفا ملتی ہے
دل بھی کس سینۂ صد چاک سے وابستہ ہے
ایسا جنگل ہے جہاں، صرف شکاری ہی نہیں
ہر مسیحا کسی فتراک سے وابستہ ہے
راس آیا ہے تو یوں جزوِ لہو ہے، جیسے
زہرِ غم بھی کسی تریاق سے وابستہ ہے
کوئی رخ دیکھ لو مہر و مہ و انجم کا سعیدؔ
روشنی اس شہِ لولاکؐ سے وابستہ ہے
عاشقی اب ہمی عشاق سے وابستہ ہے
یہ تو اندر کا کرشمہ ہے جو ہو جاتا ہے
کب فقیری کسی پوشاک سے وابستہ ہے
سانس رکتی ہے نہ زخموں کو شفا ملتی ہے
دل بھی کس سینۂ صد چاک سے وابستہ ہے
ایسا جنگل ہے جہاں، صرف شکاری ہی نہیں
ہر مسیحا کسی فتراک سے وابستہ ہے
راس آیا ہے تو یوں جزوِ لہو ہے، جیسے
زہرِ غم بھی کسی تریاق سے وابستہ ہے
کوئی رخ دیکھ لو مہر و مہ و انجم کا سعیدؔ
روشنی اس شہِ لولاکؐ سے وابستہ ہے
سعید خان
No comments:
Post a Comment