فلمی گیت
میں نے تیرے لیے ہی سات رنگ کے سپنے چنے
سپنے سریلے سپنے
کچھ ہنس کے کچھ غم کے
تیری آنکھوں پہ سائے چرائے
رسیلی یادوں نے
میں نے تیرے لیے ہی سات رنگ کے سپنے چنے
چھوٹی باتیں
چھوٹی چھوٹی باتوں کی ہیں یادیں بڑی
بھولے نہیں بیتی ہوئی ایک چھوٹی گھڑی
جنم جنم سے آنکھیں بچھائی
تیرے لیے ان راہوں میں
میں نے تیرے لیے ہی سات رنگ کے سپنے چنے
سپنے سریلے سپنے
روٹھی راتیں
روٹھی ہوئی راتوں کو منایا کبھی
تیرے لیے میٹھی صوبح کو بلایا کبھی
تیرے بنا بھی تیرے لیے ہی
دیے جلائے راتوں میں
میں نے تیرے لیے ہی سات رنگ کے سپنے چنے
سپنے سریلے سپنے
بھولے بھالے
بھولے بھالے دل کو بہلاتے رہے
تنہائی میں تیرے خیالوں کو سجاتے رہے
کبھی کبھی کو آواز دے کر
مجھ کو جگایا خوابوں نے
میں نے تیرے لیے ہی سات رنگ کے سپنے چنے
سپنے سریلے سپنے
کچھ ہنس کے کچھ غم کے
تیری آنکھوں پہ سائے چرائے
رسیلی یادوں نے
میں نے تیرے لیے ہی سات رنگ کے سپنے چنے
سپنے سریلے سپنے
یوگیش گوڑ
No comments:
Post a Comment