صفحات

Sunday, 3 January 2016

اس کے حصار خواب کو مت کرب ذات کر

اس کے حصارِ خواب کو مت کربِ ذات کر
اس خوشبوئے خیال کو تُو کائنات کر
دل کب تلک جدائی کی شامیں منائے گا
میری طرف کبھی تو نسیمِ حیات کر
میں اک طویل راستے پر ہوں کھڑی ہوئی
یا حبسِ تیرگی لے یا ہاتھوں میں ہات کر
پہلے تو کھول بند قبا زندگی کے تُو
پھر اوس میں بھگو کے اسے پات پات کر
دھیمے سُروں میں چھیڑ کے پھر سازِ زندگی
تُو میرے لہجے میں بھی کبھی مجھ سے بات کر
وہ ہجرتیں ہوں، ہجر ہو یا قصۂ وصال
آ پھر سے میرے نام سبھی واقعات کر
پیروں سے اس کے نام کے رستے لپٹ گئے
اب تو یقیں کے شہر میں ناہید رات کر

ناہید ورک​

No comments:

Post a Comment