نذرِ مجید امجد
مہک رہا ہے ہر اک شاخِ گل پہ تُو، تیرا غم
نظر اٹھاؤں تو دنیا ہے ہو بہو تیرا غم
لہو کی آنچ میں شامل ہے تیری یاد کا نور
رواں دواں ہے رگوں میں اک آبجو، تیرا غم
اتر رہے ہیں سرِ چشم قافلوں کی طرح
چٹخ گیا جو کبھی میرے ضبط کا شیشہ
ہواۓ شام میں مہکے گا کُو بہ کُو تیرا غم
گلی گلی تیری بے مہریوں کی زرد ہوا
نفس نفس تیری خوشبو، سبو سبو تیرا غم
سکوتِ شام کہ مہکے گا جب رگِ جاں میں
تو لوحِ شب پہ لکھوں گا اک آرزو، تیرا غم
بس ایک وقفۂ واماندگی تھا، موت اپنی
کھلی جو آنکھ تو پھر سے تھا روبرو تیرا غم
ایوب خاور
No comments:
Post a Comment