صفحات

Tuesday, 4 October 2016

ملائک خیر و شر سے کہنا

ملائکِ خیر و شر سے کہنا
کہ میری جتنی بھی نیکیاں ہیں
انہیں وہ دریا کی نذر کر دیں
کہ میں نے جو بھی بھلائی کی ہے 
کسی صِلے یا جزا کی امید پر نہیں کی
مگر جہاں تک مِری خطاؤں کا ہے تعلق
میں ان سے منکر کبھی نہ ہوں گا
حساب کا دن جب آئے گا تو
میں ان کا اقرار خود کروں گا
کہ میرے پاس اپنی ہر خطا کا
جواز بھی ہے، جواب بھی ہے

مقبول عامر

No comments:

Post a Comment