نیا دور نئے تقاضے
انصاف جب بولے زیادہ اور نظر کم آۓ تو
فیصلے آگ سے لکھے جائیں گے
داد رسی جلتے جسموں کی سڑاند کرے گی
دھواں انہیں نشر کرے گا
اور کیمرے کی آنکھ انہیں محفوظ کرے گی
ہوا میں اڑتے جسموں کی مدعیت میں
مقدمے درج ہونے سے پہلے ہی فیصلوں پر عمل ہو چکا ہو گا
داڑھی آلۂٴ قتل میں شمار ہو گی
اور تیل کے پیپے کی گواہی میں
دیا سلائی، تارا مسیح
فیصلے آگ سے لکھے جائیں گے
داد رسی جلتے جسموں کی سڑاند کرے گی
دھواں انہیں نشر کرے گا
اور کیمرے کی آنکھ انہیں محفوظ کرے گی
ہوا میں اڑتے جسموں کی مدعیت میں
مقدمے درج ہونے سے پہلے ہی فیصلوں پر عمل ہو چکا ہو گا
داڑھی آلۂٴ قتل میں شمار ہو گی
اور تیل کے پیپے کی گواہی میں
دیا سلائی، تارا مسیح
ظہیر پراچہ
No comments:
Post a Comment