صفحات

Tuesday, 1 November 2016

بخشش کی درگذر کی شفاعت کی رات ہے

لیلتہ القدر 

بخشش کی درگذر کی شفاعت کی رات ہے
اے سونے والے! جاگ، عبادت کی رات ہے
قربان اس ایک رات پر راتیں ہزار ہا 
یہ عظمت و تقدس و حرمت کی رات ہے
آتے ہیں آسماں سے فرشتے سلام کو
یہ مومنوں کے واسطے رحمت کی رات ہے
قرآن کا نزول اسی رات کو ہُوا 
عرفان و آگہی کی ہدایت کی رات ہے
اس رات رائیگاں نہیں جاتا کوئی سوال
یہ خیر کی عطاؤں کی برکت کی رات ہے
رکنے نہ پائے سجدہ گزاری کا سلسلہ
یہ رات اے شہابؔ اجابت کی رات ہے

شہاب دہلوی

No comments:

Post a Comment