ہو رہی ہے دربدر ایسی جبیں سائی کہ بس
کیا ابھی باقی ہے کوئی اور رسوائی کہ بس
آشنا راہیں بھی ہوتی جا رہی ہیں اجنبی
اس طرح جاتی رہی آنکھوں سے بینائی کہ بس
تا سحر کرتے رہے ہم،۔۔ انتظارِ مہرِ نو
دیکھتے ہی دیکھتے ایسی گھٹا چھائی کہ بس
ڈھونڈتے ہی رہ گئے ہم لعل و الماس و گہر
کور بد بینوں نے ایسی خاک چھنوائی کہ بس
کچھ شعور و حس کا تھا بحران ہم میں، ورنہ ہم
عہدِ نو کی اس طرح کرتے پذیرائی کہ بس
کیا نہیں کج عکس آئینوں کا دنیا میں علاج
جس کو دیکھو ہے عجب محو خود آرائی کہ بس
چاکری کرتے ہوۓ بھی ہم رہے آزاد رو
دست و پاۓ شوق میں ہے وہ توانائی کہ بس
آہ کیا کرتے کہ ہم عادی نہ تھے آرام کے
چوٹ اک اک گام پر البتہ وہ کھائی کہ بس
اس حسیں گیتی کے کھل کر رہ گئے سب جوڑ بند
چند پاگل ذروں کو آئی وہ انگڑائی کہ بس
کون شاعر تھا کہیں کا کون دانشور، مگر
دفتروں کی دوڑ وامق ایسی راس آئی کہ بس
کیا ابھی باقی ہے کوئی اور رسوائی کہ بس
آشنا راہیں بھی ہوتی جا رہی ہیں اجنبی
اس طرح جاتی رہی آنکھوں سے بینائی کہ بس
تا سحر کرتے رہے ہم،۔۔ انتظارِ مہرِ نو
دیکھتے ہی دیکھتے ایسی گھٹا چھائی کہ بس
ڈھونڈتے ہی رہ گئے ہم لعل و الماس و گہر
کور بد بینوں نے ایسی خاک چھنوائی کہ بس
کچھ شعور و حس کا تھا بحران ہم میں، ورنہ ہم
عہدِ نو کی اس طرح کرتے پذیرائی کہ بس
کیا نہیں کج عکس آئینوں کا دنیا میں علاج
جس کو دیکھو ہے عجب محو خود آرائی کہ بس
چاکری کرتے ہوۓ بھی ہم رہے آزاد رو
دست و پاۓ شوق میں ہے وہ توانائی کہ بس
آہ کیا کرتے کہ ہم عادی نہ تھے آرام کے
چوٹ اک اک گام پر البتہ وہ کھائی کہ بس
اس حسیں گیتی کے کھل کر رہ گئے سب جوڑ بند
چند پاگل ذروں کو آئی وہ انگڑائی کہ بس
کون شاعر تھا کہیں کا کون دانشور، مگر
دفتروں کی دوڑ وامق ایسی راس آئی کہ بس
وامق جونپوری
No comments:
Post a Comment