صفحات

Saturday, 7 January 2017

نکل پڑے ہیں صنم رات کے شوالے سے

نکل پڑے ہیں صنم رات کے شوالے سے
کچھ آج شہرِ غریباں میں ہیں اجالے سے
چلو پلٹ بھی چلیں اپنے مۓ کدہ کی طرف
یہ آ گئے کس اندھیرے میں ہم اجالے سے
خدا کرے کہ بکھر جائیں میرے شانوں پر
سنور رہے ہیں یہ بادل جو کالے کالے سے
بتوں کی خلوتِ رنگیں میں، بزمِ انجم میں
کہاں کہاں نہ گئے ہم تِرے حوالے سے
جنوں کی وادئ آزاد میں طلب کرو
نکال لو ہمیں شام و سحر کے ہالے سے
حیاتِ عصر مجھے پھیر دے مِرا ماضی
حسین تھا وہ اندھیرا تِرے اجالے سے
کوئی مناۓ تو کیسے منائے دل کو شمیمؔ
یہ بات پوچھئے اک روٹھ جانے والے سے

شمیم کرہانی

No comments:

Post a Comment