صفحات

Tuesday, 10 January 2017

نئے نینوا کا المیہ

نئے نینوا کا المیہ

وہ شہر
جس کی کنواریوں کے گلاب پنڈے
اصیل خواجہ سراؤں کے
بے صفات جسموں سے منسلک ہوں
وہ شہر
جس میں بدن کا سونا
رفاقتوں کی بجائے
سورج کی حِدتوں سے پِگھل رہا ہو
وہ شہر
جس میں صداقتوں کو شہید کرنے
قدم قدم پر
ستم صلیبیں گڑی ہوئی ہوں
جہاں جہالت
ذکاوتوں سے خراج مانگے
تو ایسے شہرِ غنیمِ جاں کو
تباہ ہونے سے کوئی
کیونکر
بچا سکے گا

حسن عباس رضا 

No comments:

Post a Comment