صفحات

Friday, 13 January 2017

وہ دل کہاں سے لاؤں تیری یاد جو بھلا دے

فلمی گیت

وہ دل کہاں سے لاؤں تیری یاد جو بھلا دے
مجھے یاد آنے والے کوئی راستہ بتا دے
وہ دل کہاں سے لاؤں تیری یاد جو بھلا دے

رہنے دے مجھ کو اپنے قدموں کی خاک بن کر
جو نہیں تجھے گوارا مجھے خاک میں ملا دے
وہ دل کہاں سے لاؤں تیری یاد جو بھلا دے

میرے دل نے تجھ کو چاہا کیا یہی میری خطا ہے
مانا خطا ہے لیکن ایسی تو نہ سزا دے
وہ دل کہاں سے لاؤں تیری یاد جو بھلا دے

مجھے تیری بے رخی کا کوئی شکوہ نہ گِلہ ہے
لیکن میری وفا کا مجھے کچھ تو اب صِلہ دے
وہ دل کہاں سے لاؤں تیری یاد جو بھلا دے
مجھے یاد آنے والے کوئی راستہ بتا دے

راجندر کرشن 

No comments:

Post a Comment