صفحات

Friday, 10 July 2020

آج ہے کل کبھی نہیں ہو گا

آج ہے کل کبھی نہیں ہو گا 
عشق اوجھل کبھی نہیں ہو گا
یار!  تم جانتے ہو انساں کو
یہ "مکمل" کبھی نہیں ہو گا
بھول جاؤں پیار کو تیرے
ایسا تو "پل" کبھی نہیں ہو گا
ایک دن آئے گا یہاں پر جب
کوئی پاگل کبھی نہیں ہو گا
میں "محبت" کلیم کرتا ہوں
غم کا بادل کبھی نہیں ہو گا

محمد کلیم

No comments:

Post a Comment