صفحات

Monday, 6 July 2020

اس نے تعبیر ہم نے خواب چنے

اس نے تعبیر، ہم نے خواب چُنے
خواب بھی کیا، نِرے عذاب چنے
بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے لیے
جتنے رستے چنے،۔ خراب چنے
رنج،. تنہائی،. بے کلی،. وحشت
زندگی نے بھی کیا نِصاب چنے
"لوگ "آباد" تھے "لبِ دریا
وحشتوں نے مِری سراب چنے
اس کی محفل میں پھول جھڑتے ہیں
ہم نے بھی ہو کے باریاب چنے
ہم دھرے کے دھرے رہے جاذل
سب نے چن چن کے کامیاب چنے

اطیب جاذل​

No comments:

Post a Comment