صفحات

Tuesday, 7 July 2020

وہ تو شرما گئے جب مائل اظہار ہوئے

وہ تو شرما گئے جب مائلِ اظہار ہوئے
ہر مصیبت میں ہمی سادہ گرفتار ہوئے
جام اٹھا، رقص کناں ہو کہ گدایانِ وفا
آج پھر خوار ہوئے اور سرِ بازار ہوئے
جب ملا ذوقِ سفر عشق کے رہبر سے مجھے
راستے زیست کے کچھ اور بھی دشوار ہوئے
ایک سے ایک قیامت نے مِرا گھر تاڑا
دل ہوا، مے ہوئی، یارانِ طرحدار ہوئے
شام کی "شوخ" ہوا "بندِ قبا" کھول گئی
اپنے راحیل میاں "مفت" گنہگار ہوئے

راحیل فاروق

No comments:

Post a Comment