صفحات

Saturday, 25 July 2020

خاک ہے میرا بدن خاک ہی اس کا ہو گا

خاک ہے میرا بدن، خاک ہی اس کا ہو گا
دونوں مل جائیں تو کیا زور کا صحرا ہو گا
پھر مِرا جسم مِری جاں سے جدا ہے دیکھو
تم نے ٹانکا جو لگایا تھا،۔ وہ "کچا" ہو گا
تم کو رونے سے بہت صاف ہوئی ہیں آنکھیں
جو بھی اب سامنے آئے گا،۔ وہ "اچھا" ہو گا
روز یہ سوچ کے سوتا ہوں کہ اس رات کے بعد
اب اگر آنکھ کھلے گی،۔ تو "سویرا" ہو گا
کیا بدن ہے کہ ٹھہرتا ہی نہیں آنکھوں میں
بس یہی دیکھتا رہتا ہوں کہ اب کیا ہو گا؟

فرحت احساس

No comments:

Post a Comment