صفحات

Wednesday, 14 October 2020

وہی لوگ ہیں اور وہی شام ہے

 وہی لوگ ہیں اور وہی شام ہے

سکھی اس کہانی میں الزام ہے

سکھی تُو مِرے بسترے کا نہیں

سکھی تُو مِرے دل کا آرام ہے

سکھی تیری چادر سلامت رہے

سکھی تیرا مجذوب بدنام ہے

سکھی تجھ کو عادت نہیں شور کی

سکھی میرے سینے میں کہرام ہے

سکھی میں نہیں، میں نہیں ہوں کہیں

سکھی عشق ہے، عشق انعام ہے

سکھی کیوں کروں کام کے نام پر

سکھی کیا محبت کوئی کام ہے

سکھی تجھ کو اچھی لگی یہ زمیں

سکھی یہ سیارہ تِرے نام ہے


علی زریون

No comments:

Post a Comment