صفحات

Saturday, 21 November 2020

میں اس کا پیار پاؤں گا ایسے جناب من

 میں اس کا پیار پاؤں گا ایسے جنابِ من

صحرا میں بوند پڑتی ہے جیسے جناب من

میری یہ آنکھیں نیند سے اک عمر دور تھیں

میں خواب دیکھتا رہا کیسے جناب من

مجھ کو نشہ کسی کی سریلی ہنسی کا ہے

دوری بنائے رکھی ہے مے سے جناب من

جن کو خوشی کی انتہا کہتے ہیں سارے لوگ

مجھ کو بھی اشک چاہئیں ویسے جناب من

مجھ کو کسی کے ہجر نے ایسے نگل لیا

ثروت کو ریل کھا گئی جیسے جناب من


مبشر میو

No comments:

Post a Comment