صفحات

Saturday, 21 November 2020

کس طرح ایمان لاؤں خواب کی تعبیر پر

 کس طرح ایمان لاؤں خواب کی تعبیر پر

چھپکلی چڑھتے ہوئے دیکھی ہے اس تصویر پر

میرا دل بھی بچ گیا اور اس کا دل بھی بچ گیا

کیونکہ میں نے تیر کھینچا تھا عدو کے تیر پر

اس نے ایسی کوٹھری میں قید رکھا تھا ہمیں

روشنی آنکھوں پہ پڑتی تھی یا پھر زنجیر پر

مائیں بیٹوں سے خفا ہیں اور بیٹے ماؤں سے

عشق غالب آ گیا ہے دودھ کی تاثیر پر

میں انہی آبادیوں میں جی رہا ہوتا کہیں

تم اگر ہنستے نہیں اس دن مری تقدیر پر

مشکلوں سے چل رہا ہے کاروبار زندگی

عیش کرنے والا تھا میں باپ کی جاگیر پر


ضیا مذکور

No comments:

Post a Comment