صفحات

Sunday, 20 December 2020

سمٹ نہ پائے کہ ہر سو بکھر گئے تھے ہم

 سمٹ نہ پائے کہ ہر سُو بکھر گئے تھے ہم

ہجومِ یاس میں کیا سوچ کر گئے تھے ہم

ہوئے تھے راکھ تو کچھ راستہ ہی ایسا تھا

دبی تھی آگ زمیں میں جدھر گئے تھے ہم

یہ کیا کہ پھر سے یہاں حکمرانئ شب ہے

حصارِ شب تو ابھی توڑ کر گئے تھے ہم

وہ کیا خوشی تھی کہ برباد کر گئے سب کچھ

وہ کیسا غم تھا کہ جس سے سنور گئے تھے ہم

ملی تھیں پھر بھی وہ دیواریں اجنبی بن کر

اگرچہ شام سے پہلے ہی گھر گئے تھے ہم

گھرے تھے مصلحت اندیشیوں میں پوری طرح

جو دل کا ساتھ نہ دیتے تو مر گئے تھے ہم


شبنم شکیل

No comments:

Post a Comment