صفحات

Friday, 15 January 2021

اداسیوں نے مری آتما کو گھیرا ہے

 اداسیوں نے مِری آتما کو گھیرا ہے

رو پہلی چاندنی ہے اور گھپ اندھیرا ہے

کہیں کہیں کوئی تارہ کہیں کہیں جگنو

جو میری رات تھی وہ آپ کا سویرا ہے

قدم قدم پہ بگولوں کو توڑتے جائیں

ادھر سے گزرے گا تو راستہ یہ تیرا ہے

افق کے پار جو دیکھی ہے روشنی تم نے

وہ روشنی ہے خدا جانے یا اندھیرا ہے

سحر سے شام ہوئی شام کو یہ رات ملی

ہر ایک رنگ سمے کا بہت گھنیرا ہے

خدا کے واسطے غم کو بھی تم نہ بہلاؤ

اسے تو رہنے دو میرا یہی تو میرا ہے


ماہ جبین ناز

مینا کماری ناز

No comments:

Post a Comment