صفحات

Saturday, 2 January 2021

وہ جو الفت کی بڑی سخت سزا دیتے ہیں

 وہ جو الفت کی بڑی سخت سزا دیتے ہیں

ایسے ظالم تو زمانے کو رلا دیتے ہیں

ہم نے مانگا ہی نہیں کچھ بھی وفاؤں کے سوا

"دیکھئے اہلِ محبت ہمیں کیا دیتے ہیں؟"

دل میں احساس کے قطرے نہیں باقی ان کے

خون آنکھوں سے ٹپکنے کی سزا دیتے ہیں

تھوڑی نفرت یا دغا اور جفاؤں کے سوا

ہم تہی دست کسی اور کو کیا دیتے ہیں

ایسے لوگوں کو مناسب ہے کیا رہبر کہنا

شر جو پھیلا کے اسے اور ہوا دیتے ہیں


شکیل قمر

No comments:

Post a Comment