صفحات

Sunday, 3 January 2021

انہیں فرصت جو مل جائے

 انہیں فرصت جو مل جائے

تو سارے مرحلے آسان ہو جائیں

وفا کا مان بڑھ جائے

جو ان کا مجھ پہ یہ احسان ہو جائے

انہیں فرصت جو مل جائے

مِری حالت سنور جائے

مِری رنگت نکھر جائے

صدائیں پھر اثر لائیں

کہ دل سے آہ و زاری کے

سبھی موسم گزر جائیں

انہیں فرصت جو مل جائے

تو سن لیں میرے دل کی بات

پھر قسمت مِری محتاج ہو جائے

مِری پُر سوز حالت پر

انہیں بھی رحم آ جائے

گزشتہ کتنے سالوں سے

انہیں فرصت نہیں ملتی

کہ میرا حال تک پوچھیں

دعائیں مانگتا ہوں میں

انہیں فرصت ہی مل جائے

مجھے مجھ سے ملائے

اور مصیبت سر سے ٹل جائے

کہ پھر فرقت میں رونے کی

مِری عادت نکل جائے

انہیں فرصت جو مل جائے


کاشف لاشاری

No comments:

Post a Comment