صفحات

Monday, 1 March 2021

حکایت وصل کی سب کو سنانا بند کر دیں

 حکایت وصل کی سب کو سنانا بند کر دیں

تو پھر یادیں بھی یوں پنکھا ہلانا بند کر دیں

ذرا چھٹ جائے اس کے خواب گہہ کی یہ اداسی

مِری آنکھیں بھی پھر پلکیں سجانا بند کر دیں

انا کا بوجھ اٹھا کر جھک پڑے تہذیب کا سر

تو پھر مقتل میں اپنا سر کٹانا بند کر دیں

نہیں چلتا ہے زور اس کا کسی سرکش ہوا پر

تو کیا ہم بھی چراغوں کو جلانا بند کر دیں

مصیبت میں‌ یہی آنسو غنیمت ہیں ہمارے

بلا سے وہ زمانے کو رلانا بند کر دیں

عدو کی صف میں‌ رکھتا ہے ہمیں وہ اس لیے بھی

عدو اس کے نہ اپنا آب و دانہ بند کر دیں

کلیم ہم نے بھی بہت مشکل سے آدھی رات کاٹی

بلائیں نیند میں اب تو ڈرانا بند کر دیں


کلیم حاذق

No comments:

Post a Comment