صفحات

Friday, 26 March 2021

سنگریزہ ہے جسے تو نے گہر مان لیا

 سنگریزہ


لوگ کہتے ہیں

بڑے پیار سے سمجھاتے ہیں

سنگریزہ ہے جسے تُو نے گُہر مان لیا

لوگ کہتے ہیں بڑے پیار سے سمجھاتے ہیں

لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے

مجھ کو تسلیم بصد عجز و نیاز

مجھ کو تسلیم گُہر ہے نہ وہ ہیرا، موتی

سنگریزہ ہی سہی

کیسے جیتے ہیں وہ لوگ

کہ جن کے پاس

سنگریزہ بھی نہیں ہے کوئی


پرکاش پنڈت

No comments:

Post a Comment