صفحات

Wednesday, 5 May 2021

نہیں ہے خوش اضطراب میں ہے

 نہیں ہے خوش اضطراب میں ہے

مِرا یہ دل بھی سراب میں ہے

میں کیسی راہوں میں کھو گئی ہوں

سبھی قصور انتخاب میں ہے

دُکھوں بھری رات کٹ گئی ہے

ستارہ سحری سحاب میں ہے

وہ یوں تو لگتا ہے سب کے جیسا

مگر جُدا کچھ جناب میں ہے

میں چاہے اس میں نہیں ہوں شامل

مگر وہ دل کے نصاب میں ہے

میں اس کی انکھوں میں ایسے ڈُوبی

کہ ڈُوبا کوئی چناب میں ہے

یہ مجھ کو محسوس ہو رہا ہے

فرح پھر کوئی عتاب میں ہے


فرح شاہد

No comments:

Post a Comment