صفحات

Wednesday, 16 June 2021

دیکھیے تو وہ نظر آتے ہیں شاہانہ مزاج

دیکھیے تو وہ نظر آتے ہیں شاہانہ مزاج

جانچیے تو ان کا باطن ہے فقیرانہ مزاج

جامعِ اضداد ہوتے ہیں ہمیشہ اہلِ دل

ہوش میں رہتے ہوئے رہتے ہیں دیوانہ مزاج

پڑتی ہے شانِ کریمیﷻ کی تجلّی مستقل

جب ہی اہل اللہ رکھتے ہیں کریمانہ مزاج

کرتے ہیں فقہی مسائل حل مثالِ عشق سے

یوں جھلکتا ہے کبھی ان کا فقیہانہ مزاج

ساقئ دوراں کا بس اک جام کافی ہے جناب

جو یہاں آئے بدل جاتا ہے رندانہ مزاج

جانِ جاناں پر فدا ہونے کو ہر دم جاں بدست

شمعِ حق کے لیے رکھتے ہیں پروانہ مزاج

طائرِ قُدسی کی صُحبت کا یہ ادنیٰ فیض ہے

ہو گئے رشکِ مَلک اکثر بہیمانہ مزاج

یہ نگاہِ شیخ کی زندہ کرامت ہے اثر

دیکھتے ہی دیکھتے یکسر بدل جانا مزاج


اثر جونپوری

شاہین اقبال اثر

No comments:

Post a Comment