صفحات

Tuesday, 22 June 2021

عشق وہ مشک ہے جو لاکھ چھپائے نہ چھپے

 عشق وہ مشک ہے جو لاکھ چھپائے نہ چھُپے

داغ ہم سے بھی محبت کے لگائے نہ چھپے

جلوہ گر جیسے پسِ ابر مہِ کامل ہو

رخِ زیبا وہ ستم گر نہ دِکھائے نہ چھپے

حسن کو ہوش ربا نیم حجابی نے کِیا

وہ کبھی صاف مِرے سامنے آئے نہ چھپے

بے وفائی سے وہ اپنی رہے منکر لیکن

ان کی آنکھوں میں بسے عکس پرائے نہ چھپے

سی لیا چاک دہن راز چھپانے کو مگر

اشک آنکھوں نے مسلسل جو بہائے نہ چھپے

شبِ تاریک نے رکھا تھا بھرم کتنوں کا

جب لگی آگ اُجالا ہُوا سائے نہ چھپے

خوفِ رُسوائی رہا خواہشِ قُربت بھی حقیر

ہم ملا ان سے نگاہوں کو نہ پائے نہ چھپے


حقیر جہانی

No comments:

Post a Comment