صفحات

Saturday, 3 July 2021

تمہارے قدموں کے نشاں سے بنجر زمین پر

 معلوم ہے؟

تمہارے قدموں کے نشاں سے

بنجر زمین پر شادابی آ چکی ہے

اور تمہیں پتا ہے؟

وہاں

سرسوں اُگ آئی ہے

پچھلے برس تمہاری آنکھ زرا نم ہوئی تو

اتنے بادل برسے کہ فصلیں سیراب ہو گئیں

سبھی دریا کناروں تلک بہنے لگے

وہ پچھلے گاؤں میں سو سال سے پڑا خشک کنواں بھر گیا

یاد ہے؟

تمہاری ہنسی سے کائنات کا ہر زرہ چمک اٹھتا ہے

ہاں تمہیں یاد ہو گا؟

وہ سارے اسٹوپے جو مُورتیوں سے بھرے پڑے تھے

سنو

اب وہاں تمہارے نام کی پُوجا ہوا کرتی ہے


وشال سحر

No comments:

Post a Comment