صفحات

Thursday, 22 July 2021

زندگی سے مل رہی ہوں زندگی کے ساتھ ہوں

زندگی سے مل رہی ہوں زندگی کے ساتھ ہوں

ایسا لگتا ہے کہ نیلی روشنی کے ساتھ ہوں

پھیکے پھیکے رنگ میں نے دور جا کر رکھ دئیے

اب نئی سوچوں کے سنگ میں شاعری کے ساتھ ہوں

منزلیں یونہی نہیں ملتیں،۔💢 سفر دشوار ہے

ان دنوں میں عشق میں ہوں عاشقی کے ساتھ ہوں

دل 🖤سیاہ گر ہو ذرا بھی سب دھرا رہ جائے گا

جو کہوں کہ ہوں تمہاری اور کسی کے ساتھ ہوں

بے گھری کہتے ہیں کس کو بے گھروں سے پوچھنا

شکر ہے صد شکر گھر میں ہوں خوشی کے ساتھ ہوں


آئرین فرحت

No comments:

Post a Comment