صفحات

Thursday, 19 August 2021

لکھا ہے کہ تھی حضرت شبیر کو عادت

عارفانہ کلام منقبت سلام


 لکھا ہے کہ تھی حضرتِ شبیرؑ کو عادت

ہوتی تھی نمازِ سحری سے جو فراغت

پہلے علی اکبرؑ ہی کو بلواتے تھے حضرت

فرماتے تھے کرتا ہوں عبادت میں عبادت

روشن ہو نہ کیوں چشم حسینؑ ابن علیؑ کی

کرتا ہوں زیارت میں جمالِ نبویﷺ کی

کرتے علی اکبرؑ تو جھکا فرق کو مجرا

ہر مرتبہ مل جاتا تھا پاؤں سے سر ان کا

تعظیم کو ہوتے تھے کھڑے سیدؑ والا

کہتے علی اکبرؑ کہ یہ کیا کرتے ہو بابا

شہ کہتے تھے عادت تھی یہ محبوب خدا کی

تعظیم وہ کرتے تھے بتولِؑ عذرا کی


میر ضمیر

No comments:

Post a Comment