صفحات

Saturday, 14 August 2021

جدائی کے دنوں میں رت سہانی کیوں نہیں جاتی

 میرے لب سے مری اپنی کہانی کیوں نہیں جاتی

جدائی کے دنوں میں رُت سہانی کیوں نہیں جاتی

بہت غم ہے مجھے تڑپا کہ تُو نے مجھ کو چھوڑا ہے

تجھے پانے کی یہ حسرت پرانی کیوں نہیں جاتی

مجھے کہتے ہو، ہوں تیرا، تو پھر یہ کیسی دوری ہے

تِرے دل سے یہ میری آنی جانی کیوں نہیں جاتی

جو تُو داغ ہے دل پر لگایا، کیوں نہیں جاتا

جو دی تھی تُو نے مجھ کو وہ نشانی کیوں نہیں جاتی

سنا ہے ہم نے کہ برسات کا مخصوص موسم ہے

مِری آنکھوں سے آنسو کی روانی کیوں نہیں جاتی

ہے تُو مانوس کیوں جبار اتنا ان کے کوچے سے

تِری ان کی گلی میں ‌آنی جانی کیوں نہیں جاتی


عبدالجبار

No comments:

Post a Comment