صفحات

Monday, 2 August 2021

اندروں نیند کا اک خالی مکاں ہوتا تھا

 اندروں نیند کا اک خالی مکاں ہوتا تھا

میری آنکھوں میں تِرا خواب نہاں ہوتا تھا

روز جاتے تھے بہت دور تلک ہم دونوں

پر یہ معلوم نہیں ہے میں کہاں ہوتا تھا

دشت کے پار بہت دور تھی اک آبادی

اور اس سمت بہت گہرا دھواں ہوتا تھا

خوف کے بعد بھی وحشت ہی نظر آتی تھی

وحشتوں سے بھی پرے کوئی جہاں ہوتا تھا

میں کہانی سے بہت دور نکل آیا تھا

میرا کردار کہیں اور بیاں ہوتا تھا


وصاف باسط

No comments:

Post a Comment