رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
پتھر پر لکیر
تم مجھ پر حرفِ آخر کی طرح نازل ہوئے ہو
تم سے پہلے کی اُتری کتابوں، صحیفوں میں
رد و بدل کی گنجائش نے
ان کے سچ کو جھوٹ سے ملا دیا ہے
اور تمہارے سچ نے
میرے جسم پر لکیر کھینچ کر
اسے پتھر کا بنا دیا ہے
کومل راجہ
No comments:
Post a Comment