صفحات

Saturday, 16 October 2021

میں نے جب سے چاہت کے جگنوؤں کو پالا ہے

 میں نے جب سے چاہت کے جگنوؤں کو پالا ہے

زندگی کی وادی میں ہر طرف اُجالا ہے

ہر طرف ہیں خوشبوئیں ہر طرف اُجالا ہے

آج میرے آنگن میں کوئی آنے والا ہے

سر پھری ہواؤں سے خوف کھا نہیں سکتے

جن چراغ زادوں کو آندھیوں نے پالا ہے

اونچے رُتبے والوں کو دیکھیۓ تو پامالی

مقبروں میں شاہوں کے مکڑیوں کا جالا ہے

آرتی اُترتی ہے اہلِ زر کی پھولوں سے

مُفلسی کے چہرے پر آنسوؤں کی مالا ہے

ناز کیا کرے دلدار آتی جاتی سانسوں پر

زندگی جب انساں کی موت کا نوالہ ہے


دلدار ہاشمی

No comments:

Post a Comment