صفحات

Friday, 8 October 2021

کسی نیزے پہ کوئی سر نہیں ہے

 کسی نیزے پہ کوئی سر نہیں ہے

شجاعت سے بھرا لشکر نہیں ہے

پُرانے لوگ اُکساتے ہیں, ورنہ

نئی نسلوں میں بالکل شر نہیں ہے

سبھی گملے اُٹھا لایا ہوں گھر میں

مجھے اب موسموں کا ڈر نہیں ہے

بہت کچھ تجھ میں ہے جاوید لیکن

تُو اپنے باپ سے بہتر نہیں ہے​


ملک زادہ جاوید

No comments:

Post a Comment