صفحات

Wednesday, 1 December 2021

گھر سجانے کی دیر ہے باقی

 گھر سجانے کی دیر ہے باقی

مسکرانے کی دیر ہے باقی

میں نے رکھ دی ہیں طاق پر آنکھیں

اس کے آنے کی دیر ہے باقی

یاد رکھوں تو بھول جاتا ہے

بھول جانے کی دیر ہے باقی

جانے والا پلٹ ہی آئے گا

شام آنے کی دیر ہے باقی

رکھ دیا ہے جلا کے میں نےدیا

دل جلانے کی دیر ہے باقی

اپنے سائے سے خوف آتا ہے

دھوپ جانے کی دیر ہے باقی

پھر وہ مانی قریب آئے گا

روٹھ جانے کی دیر ہے باقی


ع ن مانی

عمانوئیل نذیر مانی

No comments:

Post a Comment