عارفانہ کلام نعتیہ کلام
رب کی پیاری عطا اور کرم بولئے
مصطفیٰﷺ کو شفیع الامم بولئے
وردِ صلِ علیٰ لب پہ جاری ہو اور
"ان کی الفت کو بابِ ارم بولئے"
روضۂ مصطفیٰؐ جب ہو پیشِ نظر
سانس کو پھر ذرا اپنی تھم بولئے
جن کے آنے سے جگ میں اجالا ہوا
سب سے اعلیٰ نبیؐ کے قدم بولئے
جاں لٹاتے ہیں جو عشقِ سرکار میں
محترم ہیں انہیں محترم بولئے
ان کی نعتیں حلیم آج لکھتا ہے جو
سب انہیں کا کرم ہے کرم بولئے
عبدالحلیم گونڈوی
No comments:
Post a Comment