صفحات

Tuesday, 7 December 2021

وداع کے لفظ تک بولے ہوئے ہوں

 وِداع کے لفظ تک بولے ہوئے ہوں

میں اپنے بادباں کھولے ہوئے ہوں

کہو تو میں بھی تھوڑا بول دیکھوں

کہ اپنے لفظ اب تولے ہوئے ہوں

کہیں اس کا پتہ ملتا نہیں ہے

خس و خاشاک تک رولے ہوئے ہوں

مِرے گِریے پہ ہے وہ آبدیدہ

میں دریا جھیل میں گھولے ہوئے ہوں

مجھے دیکھا تھا اس نے ایسے تنہا

ابھی بھی میں جو یوں ڈولے ہوئے ہوں


میر تنہا یوسفی

No comments:

Post a Comment