صفحات

Thursday, 21 April 2022

پکی قبریں کچے گھر کیسی بستی

پکی قبریں کچے گھر

کیسی بستی کیسے گھر

جُھوٹوں کی اس نگری میں

روتے ہیں کچھ سچّے گھر

انساں خوش یاں بوتا تھا

جب ہوتے تھے چھوٹے گھر

اندر پانی پت کی جنگ

باہر سے ہے ویسے گھر

رستہ ہو اک نورانی

تیرے گھر سے میرے گھر

اگلی بس سے جانا ہے

اور یہ لمبے چوڑے گھر

رحمت جو ہے بستی پر

شاید کچھ ہوں اچھے گھر

پہلی کوشش تو یہ کر

جنّت میں ہو پہلے گھر

گھر بھی جنّت لگتا ہے

جب ہوتے ہیں بچّے گھر


حنیف شباب

No comments:

Post a Comment