صفحات

Thursday, 14 July 2022

جوئے شیر لانا ہے خود پہ منکشف ہونا

 جوئے شیر


عمر بھر کتابوں میں

زندگی گزاری ہے

ہم نے کتنے لفظوں کی

آبرو سنواری ہے

ساری عمر خوابوں سے

دوستی نبھائی ہے

آگہی کے دامن سے

خامشی چرائی ہے

خامشی نے چپکے سے

راز یہ بتایا ہے

اک عجب کرامت ہے

اپنے آپ پر کھلنا

جوئے شیر لانا ہے

خود پہ منکشف ہونا


خالد سہیل

No comments:

Post a Comment