صفحات

Wednesday, 17 August 2022

یا دن کی باتیں ہوتی ہیں یا رات کی باتیں ہوتی ہیں

 یا دن کی باتیں ہوتی ہیں یا رات کی باتیں ہوتی ہیں

یہ دنیا ہے، اس دنیا میں ہر بات کی باتیں ہوتی ہیں

دن رات تمہاری محفل میں دن رات کی باتیں ہوتی ہیں

کچھ بات نہیں ہوتی لیکن، بے بات کی باتیں ہوتی ہیں

جِس بات کی باتیں ہوتی ہیں اس بات کی کوئی بات نہیں

جِس بات کی کوئی بات نہیں اس بات کی باتیں ہوتی ہیں

جِس بات پہ اتنی بات بڑھی اس بات میں کوئی بات نہ تھی

جب بات پہ بات آ جاتی ہے تب بات کی باتیں ہوتی ہیں


منور بدایونی

No comments:

Post a Comment