رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
چاند
سنہرے پن میں ایک تنہائی ہے
ان راتوں کا چاند وہ چاند نہیں
جسے پہلے آدم نے دیکھا تھا
طویل صدیوں کی بےخوابی نے
اسے ایک قدیم افسوس سے بھر دیا ہے
اسے دیکھو
یہ تمہارا آئینہ ہے
شاعری خورخے لوئیس بورخیس
ترجمہ افتخار بخاری
No comments:
Post a Comment