صفحات

Monday, 5 September 2022

دل کی چاہت کو آفتاب کرو

 دل کی چاہت کو آفتاب کرو

اپنی سیرت کو ماہتاب کرو

دل کو آمادۂ ثواب کرو

نیکیاں اور بے حساب کرو

نفس کے انتشار میں پھنس کر

اپنی دنیا نہ تم خراب کرو

فضلِ رب کی اگر تمنا ہے

بس گناہوں سے اجتناب کرو

اپنی دنیا سنوار لو، لیکن

آخرت کو بھی کامیاب کرو

پہلے سیرت سنوار لو اپنی

پھر زمانے کو تم خطاب کرو

گھر کو جنت اگر بنانا ہے

نیک بیوی کا انتخاب کرو


عتیق احمد جاذب

No comments:

Post a Comment