فلمی گیت
ملتے ہی آنکھیں دل ہوا دیوانہ کسی کا
افسانہ میرا بن گیا ، افسانہ کسی کا
پوچھو نہ محبت کا اثر ہائے نہ پوچھو
دم بھر میں کوئی ہو گیا پروانہ کسی کا
افسانہ میرا بن گیا ، افسانہ کسی کا
ہنستے ہی نہ آ جائیں کہیں آنکھوں میں آنسو
بھرتے ہی چھلک جائے نہ پیمانہ کسی کا
افسانہ میرا بن گیا ، افسانہ کسی
ملتے ہی آنکھیں دل ہوا دیوانہ کسی کا
شکیل بدایونی
No comments:
Post a Comment